ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی :بی جے پی کا ’دلت پریم‘ دیکھ کر بی ایس پی دفاعی پوزیشن میں 

یوپی :بی جے پی کا ’دلت پریم‘ دیکھ کر بی ایس پی دفاعی پوزیشن میں 

Sun, 26 Aug 2018 23:04:49    S.O. News Service

لکھنؤ 26 اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اوربی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو لے کر تیاریوں کو عملی جامہ تیار شروع کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مغربی یوپی میں اس بار مایاوتی کے ایجنڈے میں نمایاں مقام کا حامل ہوگا ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی کی پولرائزیشن چال اور اس بڑھتے ہوئے دلت پریم سے وہ پوری طرح محتاط ہو گئی ہیں۔

بی ایس پی سربراہ نے بی جے پی کے اس ایجنڈے کی ہیئت کے علم کے لیے پارٹی عہدیداروں کو ویسٹرن یوپی کی گراؤنڈ رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ بی ایس پی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پارٹی نے سب سے پہلے مغربی اترپردیش پر توجہ مرکوز کی ہے۔پارٹی یہاں پر 1 ستمبر سے اپنی ٹیم بھیج کر گراؤنڈ رپورٹ تیار کرے گی۔

بی ایس پی کے ذرائع نے بتایا کہ بی ایس پی ریاستی صدر ہر ایک زون میں دو دن گزار کر اپنی موجودہ ماحول کا جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پارٹی کے لوگوں سے کھلی گفتگو کر بی جے پی کی حکمت عملی کی کاٹ کے لئے نسخہ شفا ء تیار کریں گے۔ مغربی اتر پردیش میں بی ایس پی کا مقصد دلت، مسلم اور پسماندہ طبقات پر خصوصی توجہ صرف کرنے پر ہوگی ۔ 


Share: